تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے گولکنڈہ لنگر
حوض محمدی لائن اور اس کے اطراف کے علاقوں میں مرمتی کاموں پر فوج کی
جانب سے پابندی لگائے جانے کا مسئلہ اسمبلی میں اٹھایا ۔انہوں نے کہا کہ لنگر حوض اور یوسف ٹیکری کی سڑکوں کو فوج
کی جانب سے بند
کیا جارہا ہے اور اس سڑک پر آنے والوں پر کئی قسم کے الزامات لگاکر ان کی
پولیس سے شکایت کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سات ماہ سے فوج کی یہ پابندیاں لگائی جارہی ہیں جس
سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اس مسئلہ کو قبل ازیں بھی اٹھاچکے
ہیں۔